عرب صرف فلسطینیوں کے متفق ہونے والے فیصلے کریں

   

عمان ۔ 8 اگست (ایجنسیز) ایک اردنی اہلکار نے جمعرات کو رائٹرز کو بتایا کہ عرب “صرف اس بات کی حمایت کریں گے جس پر فلسطینی متفق ہوں اور فیصلہ کریں”۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ کو ان عرب افواج کے حوالے کرنا چاہتا ہے جو اس پر حکومت کریں گی۔ اس کے بعد اردنی اہلکار کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ذریعے نے کہا کہ غزہ میں سکیورٹی کا انتظام قانونی فلسطینی اداروں کو سنبھالنا چاہیے۔اپنے بیان کے حوالے سے نیتن یاہو نے حکمرانی کے انتظامات یا اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کون سے عرب ممالک اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔فوج کے غزہ میں مزید علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے منصوبے پر تبادل? خیال کیلئے جمعرات کو سینئر وزراء￿ کے ایک چھوٹے گروپ کے ساتھ اجلاس ہونا تھا جس میں شرکت سے کچھ دیر قبل یہ تبصرہ اسرائیلی رہنما نے فوکس نیوز پر کیا۔”عرب نیتن یاہو کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہوں گے اور نہ ہی ان کے پیداکردہ مسائل حل کریں گے،” نیتن یاہو کے تبصروں پر ایک اہم عرب ہمسایہ ملک کے ابتدائی ردِ عمل میں اردنی اہلکار نے کہا۔