شرم الشیخ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اتوار کوترکی اور ایران پر لیبیا اور یمن کی لڑائی میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا۔یورپی یونین-عرب لیگ مصر کے شرم الشیخ میں ہو رہی پہلی کانفرنس سے الگ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل الغیط نے کہا‘‘ہم (یورپی یونین کے ساتھ) یمن، لیبیا اور شام میں جاری فوجی تنازعے اور اس میں ایران اور ترکی کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں’’۔ انہوں نے کہا یمن، لیبیا اور شام کے تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔ ان ممالک کی جغرافیائی خودمختاری کی حفاظت کی جانی چاہئے ۔یورپی یونین-عرب لیگ کی کانفرنس اتوار کو شروع ہوئی اور پیر کو ختم ہوگئی جس میں فرمانروا شاہ سلمان نے بھی شرکت کی۔