عرب لیگ کیساتھ مضبوط سیاسی و تجارتی تعلقات ہیں: وزیرخارجہ پاکستان

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد : مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے ملاقات کرتے ہوئے کہا انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے رکن ممالک کیساتھ پاکستان کی منسلک اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اعتقاد، ثقافت اور اقدار کے گہرے تعلق کیساتھ پاکستان کے تنظیم کے تمام ممالک کیساتھ مضبوط سیاسی، سلامتی، تجارت اور داخلی رابطے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مصر سے دس سال سے تعطل کا شکار تعلقات از سرنو بحال ہوگئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مصری صدر نے پاکستان کیلئے گرانقدر جذبات کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔