الجزائر۔ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ عرب ممالک اسرائیلی ریاست کے ساتھ نام نہاد امن معاہدے ختم کریں، خطے کی عوام بیدار ہیں اور عوامی بیداری کے ہوتے ہوئے اسرائیل خطہ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔