ریاض : عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدالرحمن العسومی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شاہی فرمان کے تحت وزیراعظم مقرر کیے جانے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔عرب پارلیمنٹ کے سپیکر نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اس اعتماد پر انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کی عرب پارلیمنٹ کو شہزاہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کیے جانے پر خوشی اور فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب مزید ترقی اور خوش حالی کی منزلیں طے کریگا۔خیال رہے کہ کل منگل کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ول عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیر اعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع کے عہدے پرفائز کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔