عرسِ خواجہ غریب نواز میں پاکستانی زائرین نہیں آئیں گے

,

   

اجمیر21فروی (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی‘غریب نواز’ کے سالانہ عرس میں پاکستان سے آنے والے زائرین اس بار بھی حاٖضری نہیں دے سکیں گے ۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ہمسایہ ملک پاکستان کے زارئرین کا اجمیر آنا تقریباً ختم ہوگیا ہے لہٰذا اجمیر میں پاکستانی عقیدت مندوں کا قافلہ اجمیر شریف نہیں آرہا ہے۔ عموماًعرس میں 500 سے زیادہ پاکستانی گروہ کے آنے اوروہاں کی حکومت کی جانب سے غریب نواز کی بارگاہ میں چادر پیش کرنے کی روایت رہی ہے ۔