نارائن پیٹ : عرس شریف حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی رحمۃ اللہ علیہ کولم پلی ، نارائن پیٹ 30 ڈسمبر جمعرات کو زیرنگرانی حضرت سید شاہ حفیظ اللہ حسینی مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ ، حضرت سید محمد تنویرالدین خدانمائی چشتی قادری ، حضرت سید شاہ اسماعیل حسینی ، سید الشیخ ولی بادشاہ ثانی ہاشم پاشاہ قادری اور دیگر مشائخین بطور مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ اس موقع پر سید شاہ حفیظ اللہ حسینی سجادہ نشین اپنے فرزند سید شاہ آیت اللہ حسینی کو جانشین و خلافت کریں گے ۔ سید شاہ رحمت اﷲ حسینی مہمانوں کی گلپوشی ، سید شاہ کلیم اﷲ حسینی خیرمقدم کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری سید شاہ عنایت اﷲ حسینی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ نظامت کے فرائض صوفی شاہ محمد برہان الدین وارثی انجام دیں گے ۔ بروز جمعہ بعد فجر قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور تبرکات کی تقسیم کے ساتھ ہی عرس شریف کا اختتام عمل میں آئیگا ۔
