عرس شریف حضرت فتح خاں صابری ؒ میں جگاریڈی کی شرکت

   

سنگا ریڈی 22 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی میں حضرت فتح خان صابری میاں مجذوب رحمت اللہ علیہ کا 140واں عرس شریف کے موقع پر جگا ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ کانگریس پارٹی تلنگانہ حافظ شیخ شفیع رکن بلدیہ کے ہمراہ درگاہ شریف میں عقیدت کے ساتھ چادر پیش کیے اکرام علی عمر نے دعا کی حافظ شیخ شفیع نے کہا کہ درگاہ شریف میں عرس شریف کے موقع پر انتظامات جگا ریڈی صاحب کے جانب سے انجام دیے گئے ہیں جگا ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ کانگریس پارٹی نے کہا کہ وہ سابق میں بھی ایک کروڑ روپے سے درگاہ کے احاطے میں کام انجام دیے گئے ہیں جس میں باؤنڈری وال اور دیگر کاموں کے علاوہ دکانات بھی تعمیر کیے گئے ابھی بھی کانگریس حکومت برسر اقتدار ہے مزید کام انجام دیے جائیں گے ریاست تلنگانہ میں ریونت ریڈی چیف منسٹر ہیں اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے تمام ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں نمائندگی کرتے ہوئے درگاہ شریف اور دیگر کاموں کے لیے نمائندگی کرنے کا وعدہ کیا ۔ انسان کو سکون کے لیے بزرگان دین کا استانہ سب سے بہتر ہے عوام سے جتنے بھی وعدے کیے گئے تھے تمام مکمل کیے گئے ہیں اور نئے کاموں کا جلد اغاز ہوگا اس موقع پر غلام صمدانی صدر اور دیگر موجود تھے۔