عرس شریف میں ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کی حاضری

   


سوریاپیٹ:24۔ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ حضرت خواجہ نصیر الدینؒ بابا عرس مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ سوریا پیٹ ضلع کے جاجی ریڈی گوڈم منڈل کے اروا پلی کے حضرت خواجہ نصیرالدین ؒعرس کے آغاز کے موقع پر جگدیش ریڈی نے کہا کہ اس درگاہ کی سینکڑوں سال پرانی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ضلع نلگنڈہ کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع اور دیگر ریاستوں سے عقیدت مند اس درگاہ پر کثیر تعداد میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کا تہوار ہندو اور مسلمان اتحاد سے مناتے ہیں اور وہ اس روایت کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں صندل جلوس درگاہ کی گلیوں سے ہوتا ہوا روانہ ہوا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی تنگا ترتی جی کشور کمار ودیگر موجود تھے۔