نیالکل:۔مگڑم پلی منڈل موضع ماڈگی میں عرس شریف حضرت حیدر علی شاہ قادری کا انعقاد عمل میں لایا گیابعد نماز عشا رسم صندل مالی متولی درگاہ صابر شاہ قادری اورارشد پٹیل نمائندہ سرپنچ ماڑگی سید فرخان قادری کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی نمائندہ سرپنچ ارشد زماپٹیل کانگریس قائد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موضع ماڈگی میں ہندو مسلم عیسائی قومی یکجہتی کو فروغ دینے والا موضع ہے ملک بھر میں بزرگ دین نے دین اسلام کو پھیلانے کیلئے تبلیغ کا کام کو انجام دیا ۔ اس موقع پر محمد اسحاق غوری ،غفار ڈپٹی سرپنچ سید فرحان قادری کے علاوہ محبان اولیا کی کثیر تعداد موجود تھے۔
