عرس شریف کے پوسٹرس کی رسم اجرائی

   

سداسیوپیٹ۔ 19؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا سیواپیٹ میں حضرت سید شاہ محمد صاحب قبلہ کا 421 واں اور حضرت محمد محبوب پاشاہ صاحب مجذوب کا 51 واں عرس شریف کے پوسٹر کی رسم اجرائی احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق صندل مبارک 23 اپریل 2025 بروز چہار شنبہ بعد نماز عشاء ملگی حضرت قبلہ کی بیٹھک سے برامد ہو کر آبادی سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہنچے گا۔ بعد ازاں صندل مالی وچادرگل پیش کی جائے گی۔ 24 اور 25 اپریل بروزجمعرات اور جمعہ تقسیم تباروک اور بعد نماز عشاء قوالی کا پروگرام منعقد کیا جائیگا جس میں ہندوستان کے مشہور و معروف قوال سمیر تاج ممبئی سے اور پروین اجمیری دہلی سے تشریف لا رہے ہیں۔ اراکین استقبالیہ کے ذمہ دار محمد شجیع نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین سال سے انتظامی کمیٹی نہ ہونے کی وجہ سے عرس شریف منعقد نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس موقع پر محمد شفیع ، محمد.خلیل ، محمد.صابر ، محمد۔شجاع الدین عرف چھوٹو ، عبد.اللطیف ، محمد۔محبوب ،عبد۔الوحید ، محمد۔رحمت کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے۔