اجمیر28فروری (سیاست ڈاٹ کام )راجستھان میں اجمیر کے خواجہ غریب نواز کا 808 واں عرس اپنے پورے شباب پر ہے ،عرس میں شریک ہونے کے لیے ایک لاگھ سے زاید عقیدت مند پہنچ چکے ہیں۔ خواجہ کے معتقدین کے آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ملک کے مختلف حصوں اتر پردیش،مہاراشٹر،آندھرپردیش،تلنگانہ،بہار، مغربی بنگال اورمدھیہ پردیش کے علاوہ راجستھان سے بھی عقیدت مندوں کا ہجوم جوق در جوق خواجہ کے درگاہ میں حاضری دینے پہنچ رہاہے ۔درگاہ کمیٹی کی آرام گاہ پر صبح تک تقریباً ایک ہزار بسیں آچکی تھیں۔ضلع انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی ان کا خیر مقدم بڑے ہی پر جوش انداز میں کر رہے ہیں۔کھانے کے پیکٹ بھی مناسب قیمتوں میں عوام کو مہیا کروائی جا رہی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ پانی اور روشنی کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے ۔