عرفان سولنکی کے گھر ای ڈی کی چھاپے ماری

   

کانپور: سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے عرفان سولنکی کے کانپور واقع ٹھانے پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی ٹیم نے چھاپے ماری کی ہے ۔چھاپے کے دوران وہاں نصب سی سی ٹی وی کنکشن کاٹ دیا گیا ہے ۔ اگر ذرائع کی مانیں تو یہ چھاپہ لکھنؤ زون کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے جمعرات کو صبح سویرے مارا تھا۔ ای ڈی کی ٹیم نے جاجماؤ میں ایس پی ایم ایل اے کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔اس دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے عرفان سولنکی کے بھائی ارشد کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے ۔