مشہور کرکٹ اسٹار عرفان پٹھان جلد ہی ساوتھ فلموں میں نظر آئیں گے، ماضی میں بھی فلمی اداکاروں اور کرکٹ ستاروں کا تعلق اچھا رہا ہے۔ عرفان پٹھان جنوبی ہندوستان کی فلموں میں پولیس انسپیکٹر کا رول ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ عرفان پٹھان بہترین کرکٹ کھلاڑی کے علاوہ ایک بہترین کرکٹ کے مبصر بھی ہیں، اور وہ انٹرنیشنل اور نیشنل کھیلوں میں اکثر کومینٹری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
پٹھان نے اپنے فلم کے ڈائریکٹر مسٹر وجئے کے سامنے واضح کیا ہے کہ فلموں میں قانون نافذ کرنے کے باوجود وہ اپنے مذہب سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس نے ڈائریکٹر کو بتایا کہ وہ اپنی قمیض اتارنے یا کوئی بھی غیر فطری کام نہیں کریں گے۔
آپ کو بتادیں کہ عرفان پٹھان کا تعلق گجرات کے شہر بڑودہ سے ہے وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے انکے والد محترم محلہ کی مسجد کے موذن تھے، عرفان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان بھی ایک کامیاب کرکٹر رہ چکے ہیں۔