مانچسٹر، 22 جولائی (آئی اے این ایس) سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے جسپریت بْمرا کو ایک واضح پیغام دیا ہے ، یا تو اپنی مکمل توانائیاں ٹیم کے لیے وقف کرو یا پھر مکمل آرام کرو، جزوی شرکت اور ’ورک لوڈ مینجمنٹ‘ کی پالیسی سے گریز کرو۔یہ بیان انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن چوتھے ٹسٹ سے قبل سامنے آیا ہے، جہاں ہندوستان کے لیے جیت حاصل کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ وہ سیریز برابر کر سکے۔ پٹھان نے بْمرا کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہامیں جسپریت بْمرا کا بہت بڑا مداح ہوں۔ وہ شاندار بولر ہیں، ان کی صلاحیتیں لاجواب ہیںلیکن میرا ماننا ہے کہ جب آپ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں، تو آپ کو اپنی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔منتخب میچز میں شرکت اور وقفے وقفے سے کھیلنا ٹیم کی ضرورت کے وقت مناسب نہیں، خاص طور پر جب حالات نازک ہوں اور ٹیم کو ہر بڑے کھلاڑی کی مکمل شرکت درکار ہو۔