ممبئی۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مشہور فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا آج اعلان کردیا۔اولین ورلڈ ٹی ٹوئٹنی فائنل کے ہیرو عرفان پٹھان نے طویل عرصے تک نظرانداز کیے جانے کے بعد ہر طرح کی کرکٹ سے سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا۔عرفان پٹھان نے کہا کہ ’’مجھے معلوم تھا کہ 2016 کے بعد میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی نہیں کرپاؤں گا ‘‘۔سلیکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’سید مشتاق علی ٹرافی کے 2015-16ء سیزن میں سب زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا بولر اور بہترین آل راؤنڈر تھا لیکن میں قومی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا‘‘۔ٹسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر نے کہا کہ ’’سلیکٹرز میری بولنگ سے زیادہ خوش نہیں تھے اور 2016 کے دوران مجھے بتایا گیا تھا اور میں جانتا تھا کہ میرا دور ختم ہوگیا ہے‘‘۔