ممبئی ۔ایریکا فرنانڈس نے کئی او ٹی ٹی شوز کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتائی اورکہاکہ اتنے بولڈ مناظر نہیں کروں گی۔ ایریکا فرنانڈس نے کئی پیش کش کو ٹھکرا دیا اور پچھلے چند مہینوں میں دیکھا گیا ہے کہ بہت سے ٹی وی شوزکو او ٹی ٹی پر منتقل کردیاگیاہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہے ہیں کیونکہ شوز زیادہ متنوع ہیں اور ہر قسم کے سامعین کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ تاہم کئی بار عریانیت کے بعد ان شوزکو زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔ ٹی وی اداکارہ ایریکا فرنانڈس نے ٹی وی شوز میں عریانیت پیش کرنے پر بڑا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ زیادہ عریانیت کی وجہ سے انہوں نے کئی شوز کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ ایریکا نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ پراجیکٹس کو عریانیت کی وجہ سے ٹھکرا دیا۔ بہت سے آن لائن پلیٹ فارم میں اچھے کردار تھے لیکن پھر کچھ پروجیکٹس میں عریانیت تھی اوراگر یہ کسی پروجیکٹ میں اہم ہے تو میں اس کے بارے میں سوچ سکتی ہوں لیکن میری اپنی حدود ہیں اور میں بولڈ مناظرکرنے میں آرام دہ نہیں ہوں۔ یہی وجہ تھی کہ مجھے بہت سے ویب شوزکی پیشکشوں سے انکارکرنا پڑا ۔ یہی نہیں اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایسے پروجیکٹس کا انتظار کرنا بیکار ہے جن میں عریانیت کم اور اچھے کردار ہوں۔ ایریکا فرنانڈس آخری بارکچھ رنگ پیارکے ایسے بھی 2 میں شہیر شیخ کے ساتھ نظر آئی تھیں یہ شو ختم ہوچکا ہے ۔