عریاں تصاویر بھیجنے کا شاخسانہ، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) ایک بہن کی عریاں تصاویر بھیج کر دوسری بہن کو جنسی خواہش پوری کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو لڑکی کے کالج کا ساتھی تھا اور اس سے محبت کرتا تھا۔ لڑکی کی شادی ہونے کے بعد اس نے لڑکی سے دشمنی پیدا کرلی جو گرفتار کرلیا گیا۔ سائبر کرائم پولیس راچہ کنڈہ نے لڑکی کی شکایت پر 26 سالہ بی ناگراجو کو گرفتارکرلیا جو پیرزادی گوڑہ اپل کا ساکن بتایا گیا ہے۔ سال 2015ء میں ناگراجو کی دوستی ایک لڑکی سے ہوئی اور دونوں کالج کے ساتھی تھے۔ ساتھ گھومنا پھرنا ان دونوں میں جاری تھا۔ اس دوران خاطی شخص نے لڑکی کے ساتھ تصاویر حاصل کی تھیں اور شادی کے ارادہ سے لڑکی کو پیشکش کی تاہم لڑکی نے لڑکے کی پیشکش کو مسترد کردیا اور اس دوران لڑکی کے والدین نے اس کی شادی کروادی۔ اس دن سے ناگراجو نے لڑکی کے متعلق دشمنی پیدا کرلی اور اس سے بدلہ لینے کی کوشش میں تھا۔ شادی کے بعد اس نے لڑکی کو فون کے ذریعہ رابطہ کیا اور کالج کے دنوں لی گئیں تصاویر کو شوہر کے سامنے پیش کرنے کی دھمکی دیکر ہراساں کرنے لگا۔ ایک دن اس نے لڑکی کو ویڈیو کال کرنے کی خواہش کی اور عریاں ویڈیو کال کرنے کیلئے دباؤ ڈالا۔ فیس بک پر تصاویر کو جاری کرنے کی دھمکی کے آگے لڑکی نے اس کی شرط مان لی اور عریاں ویڈیو کال کیا۔ اسی دوران اس بدقماش نے اسکرین شاٹ کے ذریعہ لڑکی کی عریاں تصاویر حاصل کی اور لڑکی کی بہن کو روانہ کیا اور اس پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اس کی جنسی خواہش کو پورا کرے دیگر صورت وہ ان تصاویر کو عام کردے گا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران اس شخص کو گرفتار کرلیا۔