عریاں تصاویر کے ذریعہ دھمکانے والا شاطر بدمعاش گرفتار

   

حیدرآباد۔ لڑکیوں کی عریاں تصاویر کے ذریعہ انہیں دھمکانے والے شاطر بدمعاش کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حیدرآباد میں منظر عام پر آئے واقعہ میں رچہ کنڈہ سائبر کرائم نے شبھم یادو کو گرفتار کرلیا۔ اپنے دوست کی بہن کے ساتھ گھناؤنی حرکت کرنے والے شبھم یادو نے لڑکی سے مزید عریاں تصاویر کی خواہش کی تھی اور لڑکی کے انکار پر اس نے عریاں تصاویر کو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ تصاویر کو تباہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اس نے رقمی مطالبہ کیا تھا اور ان تصاویر کو اِنسٹاگرام پر پوسٹ کردیا۔ رچہ کنڈہ پولیس نے شبھم یادو سے مواد کو ضبط کرلیا ہے اور اس کی حرکتوں کی تحقیقات کررہی ہے۔ شبہ ہے کہ اس بدمعاش نے کئی لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانسا ہے۔