عزم کی پختہ چار بہنوں کے ڈاکٹر بننے کا خواب زیرتکمیل

   

تنگدستی کے باوجود غریب باپ کی خواہش کو پورا کرنے چار بیٹیوں کا قابل فخر کارنامہ
حیدرآباد 3 اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں چار بہنوں نے ملکر اپنے غریب باپ کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے پورے ضلع کے لئے ایک مثال قائم کی۔ سدی پیٹ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی چار بہنیں روشنی، روہنی، مادھوری اور ممتا جن کے والد ایک ٹیلر ہیں، چار بہنوں کی نانی کا کینسر سے اور تایا کا مرگی کے دورہ کی وجہ سے موت ہوگئی تھی جس پر لڑکیوں کے والد نے لڑکیوں کے سامنے کہا تھا کہ کاش ہمارے گھر میں بھی کوئی ڈاکٹر ہوتا تو شاید آج وہ زندہ ہوتے جس کے بعد بڑی بیٹی روشنی نے ارادہ کرلیا تھا کہ وہ اپنے والد کی اس خواہش کو پورا کرے گی۔ تنگدستی کے باوجود وہ انٹر کامیاب کرکے بہترین رینک حاصل کرکے اپنی سخت محنت کرتے ہوئے وہ ایم بی بی ایس کرلیا۔ بڑی بہن کو ڈاکٹر بنتا دیکھ کر دیگر تینوں بہنوں نے بھی ڈاکٹر بننے کا ارادہ کیا اور سخت محنت کرتے ہوئے ایمسیٹ میں رینک حاصل کرکے وہ بھی ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ ان بہنوں نے بتایا کہ لڑکی والدین پر بوجھ نہیں ہوتی اور ہمارے والد نے ہمیں ہمیشہ سے تعلیم یا دیگر شعبوں میں سرگرم رکھنے پر ہمیں کبھی بھی نہیں روکا۔ ہمارے والد ہم چار بہنوں پر وہ فخر کرتے تھے۔ ہم کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بنیں گی تو سب سے زیادہ فخر ہمارے والدین کو ہوگا۔ (ش)