عسکریت پسندوں اور صیانتی افواج میں مڈبھیڑ ، گولہ بارود دستیاب

   

Ferty9 Clinic

سرینگر۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ بندوقوں کی لڑائی میں جموں اور کشمیر میں فوج کے ایک میچر کی ہلاکت کے ایک دن بعد منگل کو ایک اور افسر نے اس ضلع میں ایک اور مڈبھیڑ میں اپنی جان گنوائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو عسکریت پسندوں کو اس لڑائی میں بے اثر کرنے کے بعد مقام واردات سے گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ دستیاب ہوا جو جنگی اندا ز میں رکھا گیا تھا۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد اننگ ناگ ضلع کے بیج بہار علاقے میں صیانتی افواج منگل کی صبح پہنچ گئی۔