عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر تحقیقات میں شامل آئی پی ایس عہدیدار برطرف

   

حیدرآباد۔/14ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزارت داخلہ نے گجرات کیڈر سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر آئی پی ایس آفیسر کو خدمات سے برطرف کردیا لیکن عدالت کی مداخلت کے سبب احکامات پر عمل نہیں کیا جاسکا۔ 1986 بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس عہدیدار ستیش چندر ورما جنہوں نے گجرات میں مبینہ طور پر فرضی عشرت جہاں انکاؤنٹر معاملہ کی تحقیقات میں سی بی آئی سے تعاون کیا تھا انہیں 30 اگسٹ کو خدمات سے برطرف کردیا گیا۔ حکومت نے ان کے ریٹائرمنٹ کی تاریخ 30 ستمبر سے ایک ماہ قبل عہدہ سے برطرف کردیا لیکن اس معاملہ میں عدالت نے حکم التواء جاری کیا جس کے سبب احکامات پر عمل آوری نہیں ہوسکی۔ر