عشق مصطفیٰ و تعظیم رسولؐ ہی مسلمان ہونے کی اصل پہچان

   

Ferty9 Clinic

انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے نعتیہ مشاعرہ میں مقامی شعراء نے سماں باندھا، سراج وجہی اور دیگر کا خطاب

گلبرگہ :انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ کے مبارک و مسعود موقع پر قائد ملت ہال متصل مرکزی دفتر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ میں 5واں سالانہ نعتیہ مشاعرہ منعقد جو بے حد کامیاب رہا۔ 19 شعرائے کرام کے کئی اشعار ایسے رہے کہ سامعین نے بیساختہ داد و تحسین دی اور مشاعرہ میں پر کیف اور روح پرور ماحول دیکھا گیا۔ نعتیہ مشاعرہ کی خصوصیت یہ رہی کہ نوجوان شعراء کی کثیر تعداد نے کلام سنایا تاہم کہنہ مشق استاد شاعر نور الدین نور نے سب سے زیادہ داد و تحسین حاصل کی ان کے نعتیہ کلام کو بیحد سراہا گیا اور بار بار اصرار کے ساتھ سنا گیا۔ کارروائی کا آغاز حافظ محمد اقبال کی قرأت کلام پاک و نعت خوانی سے ہوا۔ کم سن نعت خوان محمد فرحان قریشی نے قصیدہ بردہ شریف سنانے کی سعادت حاصل کی حافظ محمد اقبال نے نابینا شاعر قاری احسان محسن کی شہرہ آفاق نعت ’’ وہ جس کے لئے محفل کونین سجی ہے‘‘۔ انہی کے پرسوز ترنم میں سنا کر محفل میں سماں باندھ دیا۔ سجاد حسین ناظم مشاعرہ نے غیر مسلم شاعر کی نعت کے ذریعہ حاضرین کو بیحد متاثر کیا۔ ان کے سنائے ہوئے ان اشعار کو بے حد پسند کیا گیا۔ بزرگ شاعر سید سجاد علی شاد نے بہترین ترنم میں نعتیہ کلام سے سامعین کے دلوں کو چھو لیا ان کے اشعار کو بار بار سناگیا۔ ممتاز شاعرادیب و صحافی حامد نے طرحی نعت پاک سنا کر سامعین کے قلوب کو گرما دیا۔ ان کے یہ طرحی اشعار سامعین کو بیحد متاثر کر گئے ۔ نگران مشاعرہ سینئر شاعر سراج وجیہ تیر انداز کے نعتیہ کلام کو بھی بیحد پسند کیا گیا۔ سراج وجیہ نے نعتیہ مشاعرہ کے کامیاب انعقاد پر مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فکرو فن کے اعتبار سے صنف نعت کا مرتبہ بہت اعلیٰ ہے ۔ سراج وجہی نے عشق مصطفیٰ و تعظیم رسول ﷺ کو مسلمان کی پہنچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر عبادات میں خشوع و خضوع پیدا نہیں ہوتا۔ قاضی ارشاد باقوی حیدرآباد تعلیمی دورہ پر گلبرگہ آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے نعتیہ مشاعرہ کے روح پرور ماحول سے اس قدر متاثر ہوئے کے انہوں انے اظہار خیال کی خواہش ظاہر کی اور اپنے تاثرات بکہ قلبی کیفیات کو نہایت متاثر کن انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے تمام شعرائے کرام منتظمین اور سامعین کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے نعتیہ مشاعرہ کے انعقاد کو عشق رسول ﷺ کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے گلبرگہ کو روحانی شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ پر اولیاء کا فیضان اور کرم ہے ، انہوں نے بھی نعت کے چند اشعار پیش کئے ۔ ابتداء میں مولانا محمد نوح نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہ کہ بزرگ شعراء کی سرپرستی میں شعراء کی نوجوان نسل کو اپنا سنانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے نعتیہ اور دیگر مشاعروں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔