کریم نگر رورل تحصیلدار دفاتر میں تمام خدمات کا آغاز: ریاستی وزیر سیول سپلائی
کریم نگر: کلکٹریٹ کے احاطہ میں 10 لاکھ کی لاگت سے جدید کتہ پلی ،کریم نگر اربن و کریم نگر رورل تحصیلداردفاترکا وزیر گنگولاکملاکر نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی آسانی کے لئے دھرنی کے ساتھ تمام ریوینیو سہولیات کے حامل جدید دفاتر کی تعمیر نو کی گئی۔پچھلے دفاتر کے ایک ہی عمارت میں موجودگی عمارت کی خستہ حالت کی وجہ کتہ پلی ، کریم نگر اربن کریم نگر رورل تحصیلدارکے جدید دفاتر کو منظوری دی گئی۔ تحصیلدار،ایکزیکٹیو مجسٹریٹ و جوائنٹ سب رجسٹرار کے ان جدید دفاتر کو کمپیوٹر روم، ریوینیو خدمات کے لئے دفاتر سے رجوع ہونے والے افراد کے لئے ویٹینگ ہال ریکارڈ روم ، دھرنی سروئیر روم و عملہ کے لئے سہولیات سے آراستہ کیا گیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا ، ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ،کریم نگر آر ڈی ا وآنندکمار، تحصیلدار ، مقامی ریوینیو عہدیداران ، عوامی نمائندوں ،عملہ و دیگر نے شرکت کی۔
