عصری و دینی علوم کی تقسیم اسلامی مزاج کے مغائر :دارالعلوم

   

ممبئی، 5 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ عصری و دینی علوم کی تقسیم اسلامی مزاج کے خلاف ہے ،علم در اصل ایک اکائی ہے جس میں بے پناہ وسعت ہے البتہ علمائے ربانیین نے علمِ نافع اور غیر نافع کے اعتبار سے ایک تقسیم کی ہے اور ہم مدارس اور جامعات میں علم نافع کے فروغ دینے اور حاصل کرنے کے مکلف ہیں۔یہاں مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم حاصل کرنے والے فضلائے مدارس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سفیان قاسمی نے کہا ‘‘آپ یہاں علم کے ساتھ حکمت بھی سیکھ رہے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ تعلیم و تعلم اور دعوت و تبلیغ میں اس حکمت کو بروئے کار لائیں گے ۔