عصر حاضر کی ہولناک تباہی 41000سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے: اردغان

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے بتایا ہے کہ زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد اب تک 41000سے زائدہو چکی ہے۔ صدر نے کابینہ اجلاس کے بعد قاہرامان مراش اور دس دیگر اضلاع میں آنے والے اس ہولناک زلزلے کو عصر حاضر کی تباہی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ زلزلہ ایک تباہ کن قدرتی آفت ہو تی ہے، اب تک ترکیہ میں زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 35418 جبکہ ایک لاکھ پانچ ہزار پانچ سو پانچ افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 13208 زیر علاج ہیں۔صدر نے بتایا کہ 19ہزار تباہ کن عمارتوں میں سے 15 ہزار کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں تقریباً ڈھائی لاکھ سرکاری رضا کار واہلکارامدادی کاروائیوں میں مشغول ہیں جو کہ ملبے سے آخری شہری کو نکلانے تک اسے جاری رکھیں گے۔