ممبئی : ممبئی کی خصوصی پوکسو عدالت نے ایک 45 سالہ شخص کو 2022 میں ایک سات سالہ بچی کو اغوا اور جنسی زیادتی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف بچوں کے جنسی استحصال کے پانچ جرائم زیر التوا ہیں لہذا وہ اس سزا کا مستحق ہے کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس بھی جیل میں ہی گزارے۔تمام ثبوت وشواہد کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ۔