عصمت ریزی اورقتل کے متاثرین کیلئے انصاف مانگنا غلط ہے تو میں قصوروار ہوں: راہول

   

نئی دہلی :عصمت دری اور قتل متاثرین کے لیے انصاف مانگنا غلط ہے تو میں قصوروار ہوں۔کانگریس کے سابق صدر را ہول گاندھی نے مرکزی حکومت پر تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انسٹاگرام کی اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ڈرو مت، ستیہ میو جیتے۔‘‘ اس کے ساتھ انھوں نے کچھ سلائیڈس بھی پوسٹ کی ہیں۔ راہول گاندھی نے انسٹاگرام پر لکھا ہے ’’اگر کسی کے تئیں ہمدردی یا رحم کا اظہار کرنا جرم ہے، تو میں مجرم ہوں۔ اگر عصمت دری اورقتل متاثرین کے لیے انصاف مانگنا غلط ہے تو میں قصوروار ہوں۔‘‘ انہوںنے ایک سلائیڈ میں یہ بھی لکھا کہ ’’وہ ہمیں ایک پلیٹ فارم پر لاک کر سکتے ہیں، لیکن وہ لوگوں کے لیے اٹھنے والی ہماری آواز کو بند نہیں کر سکتے ہیں۔ ہمدردی، محبت، انصاف کا پیغام عالمی ہے۔ 1.3 بلین ہندوستانیوں کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔‘‘