عصمت ریزی اور قتل کے مجرم کی سزائے موت پر عمل آوری

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکساس کا ایک ساکن جو ایک 19 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا مرتکب ہوا تھا اور جسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، کی زہریلے انجکشن کے ذریعہ سزائے موت پر عمل آوری کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ٹیکساس ڈپارٹمنٹ آف کریمنل جسٹس نے مجرم لیری سورینجن کو مقامی وقت کے مطابق شام پونے آٹھ بجے ہنٹس ولے میں واقع جیل خانے میں سزائے موت دیئے جانے کی توثیق کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ مجرم لیری آخری وقت تک اپنے آپ کو بے گناہ قرار دیتا رہا جبکہ اس کے وکلاء نے بھی عدالت میں جرح کرتے ہوئے کہا کہ متوفیہ کی انگلیوں کے ناخنوں کے نیچے جو ڈی این اے کروایا گیا تھا وہ ان کے موکل (مجرم) سے میل نہیں کھاتا۔ قبل ازیں مجرم لیری کی سزائے موت پر عمل آوری کو پانچ بار ملتوی کیا گیا تھا۔