آصف آباد میں 9 افراد اور گدوال میں بھی دو ملزمین گرفتار
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ضلع آصف آباد (کمرم بھیم) کے شیخ گوڑہ میں ایک نادار 14 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے پیش آئے واقعہ میں پولیس نے 9 افراد کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ چند دن قبل سے ہی 14 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کے سلسلہ کو اے پربھو جاری رکھا ہوا تھا اور اس واقعہ کی اطلاع پاکر بی سریکانت نامی فرد نے متاثرہ 14 سالہ لڑکی کو ڈرا دھمکاکر عصمت ریزی کی اور لڑکی کے حاملہ ہوجانے پر ملزمین نے ہی لڑکی کا حمل بھی ساخت کروادیا جبکہ حمل ساقط کروانے میں ملزمین کی مدد کرنے والے بھیم راؤ ، بی کاشی رام ، ملزمین اے پربھو ، بی سریکانت کے علاوہ حمل ساقط کرنے والے آر ایم پی ، ڈاکٹر رمیش کو پولیس نے گر فتار کرلیا۔ اسی دوران ضلع گدوال (جوگو لامبا) ایزا منڈل کے ایک موضع پر 14 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا ایک اور علحدہ وا قعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ لڑکی کی ایک شخص نے عصمت ریزی کی جبکہ ایک اور شخص نے اس لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے بتایا کہ کے نریندر ریڈی 22 سال نے لڑکی کی عصمت ریزی کی اور دوسرا شخص تایپا نے متاثرہ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی ۔ یہ واقعہ گزشتہ دن پیش آیا ۔ اس پیش آئے واقعہ کے سلسلہ میں متاثرہ لڑکی کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر کے ’’پوسکو قانون‘‘ کے تحت کیس رجسٹر کے مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔