عصمت ریزی پر سٹی پولیس سے برخواست سب انسپکٹر کیخلاف چارج شیٹ کا ادخال

   

حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) عصمت ریزی کیس میں ملوث اور سٹی پولیس سے برخواست شدہ انسپکٹر ناگیشورراؤ کے خلاف ونستھلی پورم پولیس نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔ 600 صفحات پر مشتمل ایک طویل چارج شیٹ رنگاریڈی کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ حالیہ دنوں ناگیشورراؤ کی ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت منظور کی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس عہدیدار کی رہائی عمل میں آئی تھی جبکہ پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے ناگیشورراؤ کو ڈیوٹی سے برخواست کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ب