عصمت ریزی کا ملزم گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) کیسرا پولیس نے خاتون کی عصمت ریزی کے الزام میں ایک پلمبر کو گرفتار کرلیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص جی نرسیا جو پیشہ سے پلمبر ہے ۔ اس نے ایک 34 سالہ خاتون جو مزدور ہے ۔ لیبر اڈہ نریڈ میڈ سے اس خاتون کو مزدوری کے کام کے لئے بات کی اور 500 روپئے مزدوری دینے کے بہانے اپنی موٹر سیکل پر ساتھ لے گیا اور مزدوری کے مقام پر لے جانے کے بعد سمنٹ اور کنکریٹ تیار تھے لیکن اس نے کام سے پہلے خاتون کو سیندھی کی پیشکش کی جو کمرے میں پہلے سے تیار تھی ۔ اس خاتون کو سیندھی پلانے کے بعد اس کے ساتھ زبردستی اس کی عصمت ریزی کی ۔ خاتون کمرے کا دروازہ کھول کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئی اور اس نے پولیس اسٹیشن کیسرا پہونچکر اس کی شکایت کردی ۔ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔