عصمت ریزی کے ایک ماہ بعد نوجوان لڑکی کی خودکشی ‘ چار پولیس اہلکار معطل

   

Ferty9 Clinic

کانپور 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نوجوان لڑکی نے جس کی 13 جولائی کو اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی کل خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ کانپور میں پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ تین افراد نے عصمت ریزی پر اسے طعنے کسے تھے جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا اور ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر چار پولیس اہلکار معطل کردئے گئے ۔