عصمت ریزی کے بعد خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد : عصمت ریزی کے بعد خاتون کو ویڈیو اور تصاویر سے دھمکانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے صاحب نگر علاقہ کی ساکن متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی اور جی شیوا پرساد عرف پرساد کو گرفتار کرلیا۔ پرساد جو گزشتہ 4 سال سے متاثرہ خاتون کے مکان کے قریب کرایہ کے مکان میں تھا اور خاتون کا جنسی استحصال کرنے کے بعد اس نے ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرلیں۔ پرساد نے خاتون پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا تھا کہ وہ شوہر کو ہلاک کردے اور اس کے ساتھ رہے۔ 18 ستمبر کو پرساد خاتون کے مکان پہنچا اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور ونستھلی پورم پولیس میں شکایت کی۔