عصمت ریزی کے بعد خاتون کے قتل کی واردات

   

نانک رام گوڑہ میں واقعہ ۔ گورنر نے رپورٹ طلب کی
حیدرآباد /29 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد علاقہ میں ایک خاتون کو عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کردیا گیا ۔ /25 اگست سے لاپتہ خاتون کی نعش کو پولیس نے نانک رام گوڑہ علاقہ کی ایک تعمیراتی سائیٹ سے برآمد کرلیا جو برہنہ پڑی ہوئی تھی ۔ کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں نے خاتون کی برہنہ نعش کو دیکھ کر فوری پولیس کواطلاع دی ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی عوام میں برہمی پیدا ہوگئی اور ریاستی گورنر نے بھی واقعہ کا سخت نوٹ لے کر واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور اندرون 48 گھنٹے واقعہ کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی چیف سکریٹری ڈی جی پی اور کمشنر پولیس کو ہدایت دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک 38 سالہ خاتون جو ویسٹ میٹریل حاصل کرنے کا کام کرتی تھی گولی روڈی کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون ویسٹ میٹریل حاصل کرنے نانک رام گوڑہ میں واقع تعمیراتی سائٹ پر گئی تھی جو اچانک لاپتہ ہوگئی ۔ خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ کو گچی باؤلی پولیس میں درج کروایا گیا تھا اور مزدوروں کی اطلاع پر پولیس نے خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ خاتون کی عصمت ریزی کے بعد وزنی پتھر سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا اور نعش کو برہنہ چھوڑکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع