چنور ۔ 24 فبروری ( این ایس ایس ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج ٹی وینکٹ ہراناتھ نے آندھراپردیش کے ضلع چنور میں نومبر 2019ء کے دوران ایک چھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور اس کے بعد قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ایک شخص محمد رفیع کو سزائے موت دی ۔ جنسی جرائم کے بچوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق خصوصی قانون ( پوکسو) کے تحت ضلع چتور میں کسی مجرم کو یہ پہلی مرتبہ سزائے موت دی گئی ہے ۔