عصمت ریزی کے معاملے میں ایک شخص کو دس سال کی سزا

   

سپول31 جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں سپول ضلع کی ایک سیشن عدالت نے شادی شدہ کی عصمت دری کے معاملے میں آج ایک شخص کو دس سال کے جیل کی سزا سنائی ہے ۔ایڈیشنل اور ضلع سیشن جج فرسٹ اشوک کمار سنگھ کی عدالت نے یہاں معاملے میں دونوں طرف کی دلیلوںکو سننے کے بعد ملزم ماکھن صافی کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں قصور وار قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے قصور وار پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ عدالت نے جرمانے کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ہے ۔الزام کے مطابق ضلع کی بھیم پور تھانہ علاقہ باشندہ شادی شدہ گذشتہ سال آٹھ ستمبر کو سسرال سے میکے جیوچھ پور جارہی تھی تبھی بیچ راستے میں موٹر سائیکل سور ملزم نے اسے میکے پہنچانے کے بہانے زبردستی اپنی گاڑی پر بیٹھالیا ۔ ماکھن نے شادی شدہ کو ایک سنسان جگہ پر لے جاکر اسے کے ساتھ عصمت دری کی ۔ اس سلسلے میں متاثرہ کے بیان پرمتعلقہ تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔