عصمت ریزی کے ملزم سوامی نتیانندنے بنایا ’’ریزرو بینک آف کیلاسا‘‘

   

ایکواڈور۔ایکواڈور کے قریب واقع ایک جزیرہ پر مبینہ طور پر ‘کیلاسا’ نامی ملک بسانے والے سوامی نتیا نند نے ‘ریزرو بینک آف کیلاسا’ بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ عصمت دری کے ملزم اور بھگوڑے سوامی نتیانند نے اس بات کا انکشاف جاری کردہ ایک ویڈیو میں کیا ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ بہت جلد وہ ایک کرنسی بھی لانچ کریں گے۔ سوامی نتیانند کا دعویٰ ہے کہ یہ سب کچھ وہ قانون کے تحت کر رہے ہیں اور بینک قائم کرنے سے لے کر کرنسی لانچنگ تک سبھی ضروری ضابطوں کو پورا کیا گیا ہے۔ہندوستان میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام کا سامنا کر رہے سوامی نتیانند نے ویڈیو میں کہا ہے کہ کرنسی کی لانچنگ وہ گنیش چترتھی کے موقع پر یعنی آئندہ 22 اگست کو کریں گے۔