عصمت ریزی کے ملزم کی مددکیلئے رشوت کا مطالبہ تین پولیس ملازمین گرفتار

   

حیدرآباد18فروری(یواین آئی) نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل منڈل میں سرکل انسپکٹر اور دو پولیس کانسٹیبلوں کو اینٹی کرپشن بیورو نے اس وقت گرفتار کر لیا جب انہوں نے مبینہ طور پر عصمت دری کے ایک مقدمہ میں ناقص چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے رشوت طلب اوروصول کی تاکہ ملزم کی مدد کی جا سکے ۔اے سی بی حکام نے بتایا کہ عصمت ریزی کے ایک ملزم کو حال ہی میں اس شرط کے ساتھ ضمانت دی گئی تھی کہ اسے ہر پیر کو پولیس اسٹیشن آکردستخط کرنا ہوگا۔ پولیس ملازمین پر الزام تھا کہ ا نہوں نے ناقص چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 20,000 روپے رشوت طلب کی تھی جس سے ملزم کوکیس سے بری کرنے میں مدد مل سکتی تھی تاہم ملزم نے اے سی بی حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد جال بچھا کران ملازمین کواے سی بی کے حکام نے گرفتارکر لیا۔