جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے عضو عطیہ کو سب سے بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اہمیت کے لئے بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ گہلوت نے عضو عطیہ کے عالمی دن کے موقع پر آج یہاں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر آج ایک گھنٹہ عضو کے عطیہ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کو اس نیک کام کا عزم کرنے کے لئے ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کاعضو عطیہ کرنا سب سے بڑا تحفہ ہے اور یہ کسی کی بیش قیمتی زندگی کو بچاسکتا ہے۔اس موقع پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے بھی عضوعطیہ کرنے کو سب سے بڑا عطیہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی بیش قیمتی زندگی کو بچا سکتا ہے ۔