عطاء اللہ خوندمیری کا انتقال

   

حیدرآباد 7 جون ( سیاست نیوز ) سینئر صحافی و سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب سید عطاء اللہ خوندمیری فرزند جناب سید روشن منور خوندمیری کا اتوار 7 جون کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ وہ 58 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ مسجد کالا ڈیرہ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین حظیرہ بندگی میاں شاہ ابراہیم رحمت اللہ علیہ کاچیگوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا شامل ہے ۔ انہوںنے بھارت نیوز سرویس سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا تھا ۔ اردو کے مختلف اخبارات کے علاوہ کویت ریڈیو سے بھی وابستہ تھے ۔ انتقال کی اطلاع پر اردو کی مختلف تنظیموں اور اردو صحافیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ران کی خدمات کو خراج پیش کیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9949670253 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔