عطاپور میں دکان اور کار پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار و جیل منتقل

   

حیدرآباد 15 فروری (سیاست نیوز) عطاپور پولیس نے 24 سالہ محمد سلمان عرف شوٹر سلمان کو عطاپور میں ایک دوکان میں گھسنے، کار کو نقصان پہنچانے اور ایک کاروباری جگہ کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سلمان ایک دکان میں گھس گیا اور مبینہ طور پر شکایت کنندہ پر لاٹھی سے حملہ کرنے کی کوشش کی اور بعد میں سلمان نے مبینہ طور پر دکان کے باہر کھڑی ایک کار کو نقصان پہنچاتے ہوے کار کے شیشے توڑ دیا اور ایئرکنڈیشنر کی دکان کو آگ لگادی۔ سید فرخان کی شکایت پر عطاپور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے محمد سلمان کو گرفتار کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ (ش)