عطا پور میں ساس کے ہاتھوں بہو کے قتل کی واردات

   

حیدرآباد۔/27 جون، ( سیاست نیوز ) عطا پور پولیس حدود میں آپسی جھگڑے کے بعد ایک ساس نے اپنی بہو کا قتل کردیا ۔ 28 سالہ اجمیری بیگم کا اس کی ساس فرزانہ نے قتل کردیا ۔ ساس اور بہو میں کچھ روز سے جھگڑے چل رہے تھے۔ فرزانہ نے اپنی بہو اجمیری بیگم کو چائے بنانے کا حکم دیا اور اس نے انکار کردیا۔ اس پر دونوں میں پھر بحث ہوئی اور جھگڑا ہوا جس کے بعد فرزانہ نے اوڑھنی سے اجمیری کا گلہ گھونٹ کر اس کا قتل کردیا۔ اجمیری بیگم حسن نگر کے ساکن عباس کی بیوی تھی۔ ان کی شادی 9 سال قبل ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ عباس آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ عطا پور پولیس نے بتایا کہ اجمیری اور فرزانہ کے درمیان اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور کل رات دیر گئے فرزانہ نے اجمیری کا قتل کردیا۔ واردات کے بعد حسن نگر میں سنسنی پھیل گئی۔ سڑکوں، گلی کوچوں اور چوراہوں کے بعد اب مکانات میں بھی قتل کی وارداتیں پیش آنے لگی ہیں۔ عطا پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع