نئی دہلی: کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے سوال کیا کہ آخر پی ایم کیئر فنڈ کے عطیہ دہندگان کے ناموں کو ظاہر کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ ابتدائی پانچ دنوں میں پی ایم کیئرس فنڈس کو 3,076 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ عطیہ دینے والوں کے ناموں کا انکشاف کرے۔ ہر این جی او یا ٹرسٹ کیلئے یہ لازمی ہیکہ وہ عطیہ دینے والوں کے نام ظاہر کریں تو پی ایم کیئر فنڈس کو اس ذمہ داری سے کیوں استثنیٰ دیا جارہا ہے؟ چدمبرم نے سوال کیا کہ حکومت نے عطیہ دینے والے اداروں کو ناموں کے انکشاف کیلئے پابند کیا ہے لیکن پی ایم کیئر فنڈ کو چھوٹ کیوں دی گئی ہے۔