عظمت یوم شہادت :مولانا غوثوی شاہ کا بیان

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : صدر آل انڈیا مسلم کانفرنس مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دس محرم کا دن اکثر انبیاؑ کی خوشنودی کا باعث بنا ۔ جس کی بنا پر اکثر یہود و نصاریٰ اس دن خوشی مناتے تھے ۔ آنحضور ﷺ نے بھی یہ سن کر روزہ رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس کے باوجود آپ ﷺ نے 23 سالہ دور نبوت میں کسی بھی دن اس دن کو خوشی کا دن قرار نہیں دیا ۔ بحوالہ حدیث طبرانی آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ ’ تم اللہ کی خاطر مجھ سے محبت رکھو اور میری خاطر میرے اہل بیت ؓ سے محبت رکھو ‘ ۔ لہذا ہماری غیرت و حمیت کا تقاضہ بھی یہی ہونا چاہئے کہ کم از کم دس محرم کے دن حضرت حسین ؓ کی یاد میں دو رکعت نفل نماز برائے ایصال ثواب پڑھ کر یا قرآن مجید کی کچھ آیتیں تلاوت کر کے ان کی روح پر فتوح کو تحفتاً ایصال ثواب کا نذرانہ پہونچائیں ۔ کیوں کہ حضرت امام حسینؓ نے صرف اور صرف اسلام کی بقا کی خاطر جان دی ہے اور استقامت فی الدین کا جو درس آپ ؓ نے عملاً ہم کو دیا ہے آج دنیا کا کوئی انقلابی سورما پیش نہیں کرسکتا ۔ کیوں کہ ساری خوشیاں ایک طرف اور غمِ حسینؓ ایک طرف ۔۔