عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کا لاک ڈاؤن سے نمٹنے 1,125 کروڑ کا عطیہ

   

نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وپرو لمٹیڈ ، وپرو انٹرپرائزس لمٹیڈ اور عظیم پریم جی فاونڈیشن نے مل کر ملک میں کووڈ۔19 وباء سے پیدا شدہ صحت اور انسانی بحران سے نمٹنے کے سلسلہ میں 1,125 کروڑ روپئے کے عطیہ کا عہد کیا ہے ۔ کمپنی کے آج جاری کردہ بیان کے مطابق ان وسائل سے طبی اور دیگر خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ 1,125 کروڑ میں سے وپرو لمٹیڈ کا حصہ 100 کروڑ روپئے ہے، وپرو انٹرپرائزس لمٹیڈ نے 25 کروڑ کا عہد کیا ہے اور عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے 1000 کروڑ روپئے کا حصہ ادا کیا ہے۔