ممبئی: وپرو لمیٹیڈ کے سربراہ عظیم پریم جی ہندوستان کے سب سے بڑے سخی انسان بن گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک کئی کروڑ روپئے چیاریٹی میں دیئے ہیں۔ وہ ایک دن میں 22 کروڑ روپئے کا عطیہ دیتے ہیں یا سال میں 7904 کروڑ روپئے کا عطیہ دینے والے سخی انسان ہیں۔ ایف وائی 20 میں وہ ہندوستان کے سب سے سخی اور زیادہ سے زیادہ چیاریٹی کام کرنے والے صنعتکار بن گئے ہیں۔ دنیا کے متمول ترین اور سخی افراد کی فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر ہے۔ عظیم پریم جی نے ایچ سی ایل ٹکنالوجی لمیٹیڈ کے شیونادر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ قبل ازیں وہ اس فہرست میں اول تھے۔ شیونادر نے 795 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے جبکہ ایک سال پہلے انہوں نے 826 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا تھا۔ پریم جی نے اس سے قبل مالیاتی سال میں 426 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔ ہندوستان کے متمول ترین صنعتکار مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے سخاوت کی فہرست میں اپنا تیسرا مقام برقرار رکھا ہے۔
