عظیم پریم جی یونیورسٹی میں غریب طلبہ کے لیے مفت تعلیم

   

یو جی ، پی جی کورس میں داخلوں کے لیے اعلامیہ جاری ، 12 نومبر درخواستوں کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : نامی گرامی کمپنی ، مشہور و معروف کورسیس ، فیس لاکھوں میں مگر کم آمدنی والے طبقات کے لیے بالکل ہی مفت مستند تعلیم کے لیے مشہور و معروف عظیم پریم جی یونیورسٹی کی جانب سے غریب طلبہ کے لیے فراہم کیا جانے والا سنہری موقع ہے جس نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے یو جی ، پی جی کورسیس میں داخلوں کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے اور یونیورسٹی طلباء کی مالی استطاعت کے لحاظ سے غریب طلبہ کو بالکل مفت تو بعض حیثیت والے طلبہ کو رعایتی فیس کے ساتھ مختلف کورسیس میں داخلے فراہم کرتی ہے ۔ عظیم پریم جی یونیورسٹی غریب طلبہ کو مستند تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں معاشرتی شعور اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے اور میسٹی فیکلٹی ، جدید رہائشی سہولیات ، خوشگوار ماحول جیسے منفرد خصوصیات کے ساتھ یہ یونیورسٹی بنگلور میں قائم کی گئی ہے جس کا مقصد سماج کو معیاری انسانی وسائل کی فراہمی ہے اور اسی مناسبت سے کورسیس ترتیب دئیے گئے ہیں ۔ سائنس ، آرٹس ، ہیومنٹیز ، قانونی تعلیم وغیرہ تعلیمی میدانوں میں دلچسپی رکھنے والے طلبا / طالبات عظیم پریم جی یونیورسٹی میں داخلے لے سکتے ہیں ۔۔
مشترکہ داخلہ امتحانات
بی اے ، بی ایس سی ، بی ایڈ جیسے تمام کورسیس کے لیے مشترکہ داخلہ امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں دو حصے ہوتے ہیں ۔ آبجکٹیو پالیسی میں انگریزی زبان ، کوانٹسیٹیٹیو ریجننگ اور ایک حصہ سے 18 کی مناسبت سے 36 سوالات دئیے جائیں گے اور ان تمام سوالات کے جوابات 2 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنا ہوگا اور ہرا یک درست جواب کو 2 نمبرات دئیے جائیںگے ۔ اگر جواب غلط ہو تو ایک نمبر کاٹ لیا جائے گا ۔ جب کہ دوسرے حصہ میں ایس اے / ڈیٹا انالیسس / پرابلم سالونگ میں سے ایک مضمون سوالنامہ ہوگا اور اس کا جواب امیدوار کو اپنے کورس کے انتخاب کے مطابق کوئی بھی ایک جواب تحریر کرنا ہوگا اور اس امتحان کے لیے ایک گھنٹہ کا وقفہ ہوگا ۔ داخلہ امتحانات میں شرکت کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبرات سے 2019 میں انٹر کامیاب یا انٹر سال دوم میں زیر تعلیم امیدوار ہونا چاہئے اور امیدوار کی عمر 19 برس کے اندر ہونی چاہئے ۔۔
مندرجہ ذیل کورسیس ہیں
بی اے ، اکنامکس ، ہیومنٹیز ، بی ایس سی ، فزکس ، میاتھس ، بیالوجی ، بی ایس سی بی ایڈ ، فزیکل سائنس ، لائف سائنس ، میاتھامیٹکس ، ایم اے : ایجوکیشن ، ڈیولپمنٹ ، پبلک پالیسی اینڈ گورننس ، اکنامکس ، یل یل ایم داخلہ امتحانات میں حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا ۔ ادخال درخواست کے لیے آخری تاریخ 22-11-2019 مقرر کی گئی ہے جب کہ داخلہ امتحانات 8-12-2019 کو منعقد کئے جائیں گے ۔ اور امتحانی مراکز حیدرآباد ، وجئے واڑہ میں رہیں گے ۔ انٹرویوز 3 ، 4 اور 5 جنوری کو ہوں گے اور باقاعدہ کلاسیس کا آغاز ماہ جولائی میں ہوگا ۔ فیس : بی اے ، بی ایس سی ، بی ایس سی ۔ بی ایڈ جیسے کسی بھی کورس میں داخلہ کے لیے والدین کی سالانہ آمدنی 6 لاکھ کے اندر ہو تو فیس پوری طرح معاف ہوگی جب کہ 10-6 لاکھ کے اندر آمدنی ہو تو 75 فیصد فیس میں رعایت دی جائے گی اور 14-10 لاکھ کے اندر ہو تو فیس میں 50 فیصد رعایت ، 18-14 لاکھ کے اندر ہو تو 25 فیصد رعایت ہوگی اور جس امیدواروں کے والدین کی سالانہ آمدنی 18 لاکھ سے زائد ہوگی انہیں بی اے ، بی ایس سی کورسیس کے لیے تین سال کے لیے مع ہاسٹل فیس 8.46 لاکھ روپئے ادا کرنا ہوگا جب کہ بی ایس سی بی ایڈ کورسیس میں داخلے کے لیے چار سال کے لیے 9.18 لاکھ روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ البتہ لون کی سہولت بھی ہوگی ۔۔
پی جی کورسیس میں داخلے کے لیے
کوئی بھی ڈگری کامیاب امیدوار داخلہ امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ یا ڈگری سال آخر میں زیر تعلیم طلبہ بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ یل یل ایم ( لا اینڈ ڈیولپمنٹ ) کورس میں داخلے کے لیے یل یل بی کامیاب ہونا لازمی ہے اور سال آخر کے طلبہ بھی شرکت کرسکتے ہیں اور ان کورسیس کے لیے ادخال درخواست کی آخری تاریخ 22 جنوری 2020 ہے امتحانات 8 فروری 2020 کو حیدرآباد اور وشاکھا پٹنم میں منعقد کئے جائیں گے اور ان کورسیس میں داخلے کے امیدواروں کے والدین کی سالانہ آمدنی 4 لاکھ کے اندر ہو تو بالکل مفت تعلیم دی جائے گی ۔۔
پلیس منٹس
کورسیس کی تکمیل کرنے والوں کو کیمپس پلیسمنٹس کے ذریعہ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور مختلف کمپنیز امیدواروں کی قابلیت کے مطابق انہیں ماہانہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ فراہم کرتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ azimpremjiuniversity.edu.in ملاحظہ کریں ۔۔