علاج میں پیسے کی کمی نہیں ہونے دیں گے : یوگی

   

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ بجٹ کی کمی میں کسی غریب کا علاج متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔گورکھپور میں منعقد جنتا درشن میں یوگی نے 300فریادیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے روبرو ہوئے ۔ سبھی کو تیقن دیا کہ سب کے مسائل تصفیہ ان کی اولین ترجیح ہے اور سبھی کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ لوگوں کے مسائل کے ضمن میں ان کی درخواست لے کر متعلقہ افسران کو جلد از جلد غیر جانبدارانہ رویہ اور پوری شفافیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے معاملے کے تصفیہ کی ہدایت دی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ا ان کے رہتے کسی کو فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ سب کے مسائل پر موثر کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔ جنتا درشن میں کئی لوگ سنگین بیماریوں کے علاج کے لئے مالی معاونت کی درخواست کے ساتھ پہنچے تھے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ علاج میں اسٹیمیٹ کا عمل جلد پورا کر کے اسے حکومت کو بھیجیں۔ علاج کے لئے وافر بجٹ فراہم کرایا جائے گا۔ لوگوں کو تیقن دیا کہ دولت کی کمی میں کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے ۔ جتنا درشن میں خواتین و اقلیتی سماج کے لوگوں کی بھی خاصی تعداد پہنچی تھی۔

یوگی کے ہاتھوں اسمبلی میں ڈیجیٹل گیلری کا افتتاح
لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو ودھان بھون میں ‘ڈیجیٹل گیلری’ ودھائی ڈیجیٹل ویتھیکا’ کا افتتاح کیا اور کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے ودھان بھون کی شاندار تاریخ ڈیجیٹل گیلری کے ذریعہ سے نوجوان کو تحریک فراہم کرے گی۔یوگی نے ڈیجیٹل گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ودھان منڈل کی تاریخ کو لے کر ڈیجیٹل گیلری کا افتتاح ہوا ہے ۔ ملک اور دنیا کے سب سے بڑے صوبہ ودھان منڈل کے شادنار تاریخ سے آنے والی نسل اور طلبہ خصوصی طور سے روبرو ہونگے ۔ گیلری میں ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ودھان منڈل کے 1887 سے لے کر اب تک سبھی اہم واقعات کے دیدار ہونگے ۔ اس دوان ودھان منڈل کے اتار چڑھاؤ کا ہر ایک اہم واقعہ کی جانکاری گیلری کے ذریعہ سے لکھنؤ آنے والے لوگوں کو مل سکے گی۔