روم ۔ 17 اگست (ایجنسیز) غذائیت کی شدید قلت اور کمزوری کا شکار ایک نوجوان فلسطینی خاتون جانبر نہ ہو سکیں جنہیں علاج کیلئے اس ہفتہ غزہ سے اٹلی لایا گیا تھا، ہسپتال نے ہفتہ کے روز اس بات کی اطلاع دی۔بیس سالہ نوجوان خاتون جن کی شناخت اطالوی میڈیا نے مرہ ابو زْہری کے نام سے کی ہے، چہارشنبہ کی رات اطالوی حکومت کی انسانی ہمدردی کی پرواز پر پیسا پہنچیں۔پیسا کے یونیورسٹی ہسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی “طبی حالت انتہائی پیچیدہ” تھی اور وہ “جسم کے نامیاتی مادوں کے اخراج کی شدید حالت میں تھیں۔”جمعہ کو ٹیسٹ کروانے اور علاج شروع کرنے کے بعد انہیں اچانک سانس کی تکلیف ہوئی اور دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت ہو گئی۔